بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔نصرت اللہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی جانب سے یوسی 7 بلاک نمبر 1 ابوبکر پارک سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قومی کرکٹر فاسٹ بولر محمد سمیع،سہیل خان اور اسٹیج اداکارمشہور کامیڈین سلیم آفریدی بھی موجود تھے
گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ محکمہ باغات کی جانب سے 50ہزارپودے لگائے جائیں گے اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور معزز مہمانوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اس کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے اس سلسلے میں ہم شجر کاری کے ساتھ ساتھ 15 اربن فورسٹ بھی بنا رہے ہیں جہاں جہاں درخت لگاتے جائیں گے وہاں اس کی دیکھ بھال کا طریقہ کار بھی مرتب کیا جائے گاہمارا سلوگن ہے گرین کلین اوربرائڈ گلبرگ ٹاؤن۔
اس موقع پر قومی کرکٹر محمد سمیع،سہیل خان اور کامیڈین سلیم آفریدی نے گلبرگ ٹاؤن کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ہم گلبرگ ٹاؤن کی اس مہم میں ان کے ساتھ ساتھ ہیں
ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے کہا کہ شجر کاری کے دو موسم ہیں جس میں طویل المعدت شجرکاری کی جا سکتی ہے تاکہ شجرکاری کے بہترین نتاج آسکیں اس موقع پر یو سی سیون کے چیئرمین زبیر ولی نے کہا کہ پاکستان ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں کا اثر زیادہ ہے ہمیں شجرکاری مہم کا آغاز گھر گھر سے کرنا ہوگا اور یو سی اس میں بھرپور کردار ادا کریں گی شجرکاری مہم کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور معزز مہمانوں نے عوام میں پودے بھی تقسیم کے اس موقع پر یو سی چیئرمین ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جاوید، میمن کمیونٹی کے روف عیسی اور علاقے کے معززین,خواتین بچوں،نوجوانوں اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

