کراچی میں نون سون کے ہوائیں شروع، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم آج بھی شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیاتھا جو دپہر 2 بجے کے بعد بہتر ہونا شروع ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہورہا ہے، کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شام میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھے بارش کا بھی امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات  نے 20 جولائی تک وقفے وقفے سے دادو،تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین،میرپورخاص، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول اور جامشورو اضلاع میں گرج چمک کے ساتھے درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں محکمہ موسمیات نے بتیایا کہ 20 جولائی تک وقفے وقفے سے حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیار، قمبرشہدادکوٹ،لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھے درمیان نی شدید بارش کا امکان ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں