اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانون قرار دیتے ہوئے رہائی کی درخواست نمٹادی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانون قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی درخواست نمٹادی

رہنما پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

دوراں سماعت اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کیہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں جا سکتی ہہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔

دوراں سماعت فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ضمانت دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟

ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائیل سننے کے بعد صنم جاوید کی گرفتاری کے غیرقانونی قرار دیتے ہوئے رہائی سے متعلق درخواست نمٹادی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں