سرگودھا: ظالم شخص نے چارہ کھانے پر بھینس کی زبان ہی کاٹ دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز شاہ پوسٹی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں بلال نامی شخص نے بھینس کی زبان کاٹ دی
پولیس کے مطابق بلال اپنے لوڈر رکشہ میں چارہ رکھ رہا تھا کہ اسی دوراں ایک بھینس آئی اور اس نے چارہ کھانا شروع کردیا
بلال نامی شخص نے غصے میں آکر بھینس کو پکڑا اورچارہ کاٹنے والی دنتری سے اس کی زبان ہی کاٹ ڈالی
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس مالک کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس گرفتار کرلیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہے۔

