بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جولائی کی صبح 10 دہشتگردوں کے گروپ نے بنو چھاؤنی پر حملے کیا اور چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرادی، دہشگردوں کے خودکش دھماکے میں 8 بھادر جوان شہید ہوگئے جبکہ کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فورسز کی بھرپور جوابی کاررائی میں 10 دہشگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین، سپائی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کا تعلق ضلع پونچھ، آزاد کشمیر، خوشاب، ضلع نیلم، آزاد کشمیر، ضلع مظفرآباد آزد کشمیر، ضلع کرک، ضلع بہاولپور اور لکی مروت سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گرگیا اور اس سے ملحقہ انفراسٹریکچر کو بھی نقصان پہنچا۔دہشتگردی کی یہ کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کام کرتا ہے، یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کارروائیون کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے، افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدام کرینگے،جبکہ مسلح افواج دہشتگردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں