اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو عدالت میں پیش کیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا

عدالت نے صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ اگرایک لفظ بھی بولیں تو آرڈر واپس لیا جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے، اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں