اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملکی دفا پر حملے کیئے گئے، ملک کو ترقی کرنی ہے تو تحریک انصاف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندع لگانے کا فیصلہ وفاقی کابینا کے آئیندہ اجلاس میں آسکتا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاندان 9 مئی واقعات میں ملوث تھا،تحریک انصاف نے انتشار و تشدد کی سیاست کو فروغ دیا، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کوکمانڈر ھاؤس کے باہر موجود تھیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کے دفاعی اداروں کو نقصان پہنچایا، اگر ملک کو ترقی کرنے ہے تو پاکستان اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت نے چار بڑے فیصلے کیے ہیں، آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے جواز موجود ہین، آئین حکومت کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پارٹی پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے۔حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے،حکومت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کیلئے کیس دائر کرے گی۔

