خیرپور: وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے پیر جو گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے سنئیر میڈیا کوآڈینیٹر نذیر ڈھوکی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان شیخ، پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری عاجز دھامرا، رکن قومی اسمبلی جاوید شاہ، رکن صوبائی اسمبلی ہالار وسان، نواب وسان، بچل شاہ، فدا حسین ڈھکن ، نثار خاصخیلی و دیگر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے نذیر ڈھوکی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

