کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے محرم الحرام کے سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی گڈاپ ٹاؤن میں مساجد،امام بارگاہوں کے اطراف جلوسوں کے گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی،مین ہولز،سیوریج لائین کی صفائی،چونے کا چھڑکاؤ،روشنی کی بحالی کے انتظامات کردئیے گئے ہیں،
اس کے حوالے سے سپرٹنیڈنگ ا نجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور AEE (ایم اینڈ ای) وسیم آرائیں ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری، انچارج سینٹیشن علی پلیجو کو ھدایت جاری کردی گئی ہے کہ روٹین کاکام بھی ساتھ ساتھ جاری رہے تا کہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،
چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہے باقی کام کے لئے حکمت عملی مرتب کردی گئی ہے جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات وکاوٹوں کے خاتمے کے قدامات بھی کردئیے گئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزادارون حسین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ قابل احترام اور عظمت والا مہینہ ہے شہدائے کربلا کی قربانیوں کی ہمیشہ یاد رکھا جائے گاہم سب محرم الحرام کو بڑے عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

