کراچی: شجر کاری ماحول دوست پروگرام ہے جو ہم انسانوں کو آلودگی سے پاک صحت مند ماحول مہیا کرتا ہے شجر کاری کر کے ہم صاف اور تازہ ہوا اور صحت مند ماحول پیدا کر سکتے ہیں ان کے خیالات کا اظہار چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ٹاؤن آفس میں شجرکاری مہم کا اغاز کے موقع پر کیا
شجر کاری مہم میں گلبرگ ٹاؤن محکمہ باغات کی جانب سے 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ۔ یو سی چیئرمین اور افسران کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے تاکہ آنے والے سالوں میں موسمی تبدیلی کا مقابلہ کیا جا سکے گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے اس قلیل عرصے میں 16 سے زائد پارک اور پلے گراؤنڈوں کا تزین و آرائش کے بعد افتتاح کر چکی ہے اور مزید پارکوں میں کام جاری ہے اور گزشتہ سال تین پھولوں کی نمائش بھی کر چکے ہیں اور انشائاللہ 14 اگست کو اہلیان گلبرگ ٹاؤن کے لے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کریں
اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ. ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف.ڈائریکٹر سنیٹیشن وقار احمد. ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

