اسلام آباد: پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگے۔
علی الصبح صوبائی دالحکومت لاہور کی شمالی پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، چونگی امر سدھو، گجومتہ و دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔
اٹک، ٹیکسلا،گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور چونیاں و دیگر علاقوں میں ہوا کے ساتھ بارش سے گرمی کو زور ٹوٹ گیا۔
وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں بھی گرج چک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

