کراچی: چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اس سے مناسب بجٹ بنانا ممکن نہیں تھا کوشش کی ہے کہ جاری ترقیاتی امور کے ساتھ نئے پروجیکٹ بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں خدمت کا یہ سفر بالکل اسہی انداز میں جاری رہے گا جو ہماری ماضی کی روایت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر الہی بخش سیال وائس چیئرمین شوکت بلوچ ، اکاؤنٹ نوید حیرانی ڈائریکٹر آئ ٹی محمّد منصور ودیگر افسران بھی تھے
چیئرمین نے دو ارب 05 کروڑ 11 لاکھ 01 ہزار 925 روپے کا بجٹ کونسل میں پیش کیا۔ملازمین کی تنخواہ ایک ارب 23 کروڑ 06 لاکھ 99 ہزار 900سو 72 روپے مصارف سائر 26 کروڑ 84 لاکھ 25 ہزار روپے مصارف مرمت و درستگی 01 کروڑ 57 لاکھ 57ہزار روپے ترقیاتی مصارف 89 کروڑ 30 لاکھ 12 ہزار روپے اس کا تفصیلی جائزہ لیں تو سال2024/25 میں متوقع محاصل کی تفصیل کچھ یوں ہے حکومت سندھ کی جانب سے دیا جانے والا ozt شیئر 95 کروڑ روپے ozt کے بقایا جات 20 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس ایکسائز 27 کروڑ ذاتی ذرائع آمدن 33کروڑ 06لاکھ 56ہزار 400سو روپے متوقع خاص آمدن 03کروڑ روپے کانٹیجینسی 18کروڑ 15لاکھ 73ہزار روپے اسٹیبلشمنٹ 1ارب 23کروڑ 69لاکھ 99ہزار 72 روپے،محکمہ پارکس 96کروڑ 01ہزار، ایمرجنسی ترقیاتی کام 09کروڑ 03ہزار روپے جنرل ڈویلپمنٹ ورکس 40کروڑ روپے کیپٹل 22کروڑ 50لاکھ 3000ہزار روپے بقایا جات 8کروڑ روپے، ٹوٹل آمدنی 2ارب 05کروڑ 11لاکھ 57ہزار روپے اخراجات 2ارب 46کروڑ 28لاکھ 61ہزار 972روپے خسارہ 41کروڑ 17لاکھ 60ہزار 47روپے ہے۔
چیئرمین کا اس موقع پہ مزید کہنا تھا کہ جیسی تفصیل ہم نے دی ہے ایسا بہت کم ادارے کرتے ہیں کیونکہ ہمیں عوام کی خدمت کرنا ہے اس لیے ہر چیز سے ان کو باخبر رکھتے ہیں جبھی اس کا جائزہ تفصیلی طور پہ لیا گیا نئے ترقییاتی کاموں میں ہم سڑکوں گلیوں فٹ پاتھوں کی سی سی فلورنگ کرنے کے ساتھ سیوریج فراہمی اب کی اسکیم پر کام کریں گے اس کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور اس کےحوالے سے نئی مشینری خریدی جائے گی جبکہ محکمہ صحت و صفائی کو بھی فعال بنانے کے لیے نئے الات خریدے جائیں گے پارکس اور کھیلنے کے میدانوں کو پھر سے اباد کریں گے ناگہانی افت کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے
چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر نے کہا کہ ملازمین کو حج کی سعادت ۔مالی معاونت ۔علاج معالجہ کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے اقلیتیوں کے مذہبی پروگرام کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے اس بجٹ میں ہر لمحہ مشاورت کا عمل جاری رہا جس میں اراکین کونسل انتظامیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا نئے بجٹ کی بدولت ہماری حدود میں مثالی ترقی آئے گی
بعدازئع ڈائریکٹر iT محمّد منصور کی پھوپھی اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی کی والدہ کے انتقال پر دعا مغفرت کا بھی اہتمام کیا گیا .

