وفاقی حکومت نے کمرشل اور زرعی بڑے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
رپورٹس کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی، جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے اضافہ منظور کیا گیا۔جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہوجائے گا۔

