پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں میں ہائی ویلیوٹارگٹ دہشتگرد کمانڈر عبدالرحیم بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں مادروطن کے 4 بھادر بیٹے شہید ہوگئے، جن میں صوابی کا 24 سالہ سپاہی محمد ادریس، کوہاٹ کے 24 سالہ سپاہی بادام گل شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کے مطابق سی ٹی ڈی کے سب انسپیکٹر تاج میرشاہ اور اے ایس آئی محمد اکرم بھی شہداء میں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگرد کمانڈر عبدالرحیم قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق حکومت نے ہلاک دہشتگرد عبدالرحیم کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی،وہ متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔دہشتگرد کمانڈر 26 مئی کو کیپٹن حسین جھانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کی شہادت کا ذمہ دار تھا۔

