پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صوبائی وزیر سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، شکیل چوہدری، مرزا مقبول، خالد صابن والا، ذوالفقار قائمخانی، تمام نومنتخب ڈسٹرکٹ کے صدور، سنئیر نائب صدر، جنرل سیکرٹریز و انفارمیشن سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلز یوتھ، پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پیپلز ڈاکٹر فورم، پیپلز لائرز فورم، پیپلز انجنئیرنگ، پیپلز منارٹی ونگ سمیت تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے شہید قائدین اور پارٹی کے شہید کارکنوں بالخصوص ڈسٹرکٹ کورنگی میں کچھ دنوں میں 2 شہید ہونے والے کارکنوں کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔

اجلاس میں تمام نومنتخب صدور، سنئیر نائب صدور، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکریٹریز نے اپنا تعارف کروایا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ادی فریال، نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی اور  سعید غنی کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں تمام نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کو کراچی میں مزید فعال اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تمام نومنتخب عہدیداران پارٹی کے نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اس شہر میں پارٹی مزید مضبوط ہو اور نئے کارکنان اس میں شامل ہوں اس ہے لئے اقدامات کریں۔تمام سابقہ عہدیداران نے پارٹی کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تمام عہدیداران روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں عوام سے رابطے کو تیز کریں گے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد کنٹونمنٹ کے انتخابات ہونے ہیں اس کے لئے تمام تیاریوں کا آغاز کردیں۔پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتے ہیں اور ہونا بھی چاہیے۔کسی بھی تنظیم کے پاکستان بھر میں اتنے اجلاس نہیں ہوتے جو پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ہوتے ہیں۔نئے عہدیداران کی ذمہ داریاں زیادہ ہوگئی ہیں اور ان کی ذمہ داریوں میں ناراض کارکنان کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے۔محرم الحرام کے بعد کراچی ڈویژن کے تحت ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں