ترقیاتی بجٹ سے کٹ لگا کر 200 یونٹ والوں کو رلیف دیا ہے: وزیراعظم

جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، ترقیاتی بجٹ سے کٹ لگا کر 50 ارب روپے 200 یونٹ والوں کو 3 ماہ کیلئے رلیف دیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ ٹیوب ویل تیل پر چل رہے ہیں، ملک میں ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا تیل استعمال ہوتاہے،بلوچستان میں 28 ہزار ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، ترقیاتی بجٹ سے کٹ لگا کر 50 ارب روپے 200 یونٹ والوں کو 3 ماہ کیلئے رلیف دیا ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 1200 ارب کی چوری ہورہی ہے، پی این ایس سی کے 12 جہاز ہیں اور 5 ارب روپے کی نتخواہیں ہیں،کسی کو پرواہ نہیں، پیسا بچے گا تو دوسرے منصوبوں پر بھی لگ سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی نے سستی سے کام لیا تو قابل برداشت نہیں ہوگا،ہمیں پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے،فیصلو پر عملدرآمد اور نفاذ کرناہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں