
کراچی (رپورٹ: ضمیر اعوان) کورنگی پولیس گشت پر مامور تھی دو ڈکیت شہری سے سیکٹرای ون لنک روڈ کے قریب لوٹ مار کی واردات کررہے تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی, پولیس کی جوابی فاٸرنگ کے بعد دو ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن, چار چھیننے ہوئے موبائیل فون اور نقدی رقم برآمد کی, گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز اور اویس کے نام سے ہوئی۔
گرفتار زخمی ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ضابطے کی مکمل کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے.
