روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر عمل پیرا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا کہ ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا۔

اس تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے۔ پاکستان یوکرائن اور روس کے درمیان تنازع میں غیر جانبدارانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا ۔ سوڈان سے جدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی ملک واپس لایا جارہا ہے۔ 2 مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کر آج سوڈان سے پہنچیں گے۔

 پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے پاکستان لانے کا ہمارا منصوبہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خرطوم میں سفیر اور سفارتی عملہ پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں