وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سی پی او میں ادا کی گئی،ڈی ایس پی علی رضا اور ان کے گارڈ کل حملے میں شہید ہوئے تھے۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر سیعد غنی، صوبائی مشیر وقار مہدی، نجمی عالم، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز، سول سوسائٹی کے لوگ اور پولیس کی افسران اور اہلکاروں نے بڑی تعداد شریک کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کو سلامی دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ڈی ایس پی علی رضا پر پھولوں کی چادر چڑھائی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ڈی ایس پی علی رضا کی میت کو کندھا بھی دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے خاندان سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ علی رضا کے قاتل جلد گرفتار کر کے ان کو کٹھرے میں لائینگے۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں،ڈی ایس پی علی رضا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

