وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت مختلف محکموں کا اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت مختلف محکموں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر زراعت محمد بخش مہر، صوبائی مشیر نجمی عالم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو بقاء اللہ انڑ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، سیکریٹری خوراک خالد شیخ، چیئرمین اے سی ای ذوالفقار شاہ اور دیگر شریک

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سنہ 2022ء میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے صوبے کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا، 4.4 ملین ایکڑز اراضی خراب ہوئی جس کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  سندھ کا زرعی شعبہ 70 فیصد آبادی کو روزگار مہیا کرتا ہے، صوبے کی دیہی آبادی کو غربت سے نکالنے کیلئے زرعی شعبے کو جدید بنانا ہوگا۔موسمی تبدیلیوں کے سسب پیداواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔سندھ میں خریف سیزن میں مئی تا جولائی تک مختلف فصلیں اگائی جاتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  ہمیں ماڈرن فارمنگ کی طرف جانا ہوگا جس کے لئے محکمہ زراعت کام کرے، سندھ میں چاول کی فی ایکڑ پیداوار 30 من ہے جبکہ پڑوسی ممالک میں 40 میں ہے۔ایک تو موسمی تبدیلیوں کا مسئلہ ہے دوسرا بروقت پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بہتر پیداواری فصلیں جو سیلاب اور دیگر مسائل کے پیش نظر اگ سکیں اپنانا ہونگی۔محکمہ زراعت نئی فصلوں کے طریقہ کار پر اپنی سفارشات مرتب کرے۔محکمہ زراعت اپنی ریسرچ ونگ کو بھی متحرک کرے۔ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کو تحقیق کے شعبے میں مزید بہتر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ اینیمل کیلئے 3 اسپتالوں کے حوالے سے لائیواسٹاک سے تفصیلات حاصل کیں۔اسٹریٹ اینیمل کیلئے 3 اسپتال آئیڈینٹی فائی کیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو سیکریٹری لائیواسٹاک کی آگاہی،ایم اے جناح روڈ پر جانوروں کی اسپتال کو اپگریڈ کر رہے ہیںایم اے جناح روڈ پر قائم جانوروں کی اسپتال میں آپریشن تھیٹر، آکسیجن اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔حادثات کی صورت میں اسٹریٹ اینیملز کے علاج کو ایم اے جناح روڈ پر قائم جانوروں کی اسپتال میں یقینی بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں