سجاول کے پریمی جوڑی نے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی،تحفظ کی اپیل

کراچی(رپورٹ: نبی خاصخیلی) صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کے علاقے سعید پور ملک خاصخیلی کی رہائشی بیس سالہ کزبانو ولد مبارک میرجت نے گھر سے نکل کر کراچی کی سٹی کورٹ میں اسد اللہ شاہ ولد عبداللہ شاہ سے پسند کی شادی کرلی۔

پسند کی شادی کرنے والی مسمات کزبانو میرجت نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے اسد اللہ شاہ سے پسند کی شادی کی ہے۔ جس پر میرے والد مبارک میرجت، چاچا پھوڑو، محبوب علی۔ رسول بخش، اسماعیل اور رجب میرجت مجھے اور میرے شوہر اسد اللہ شاہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

مسمات کزبانو میرجت کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے شوہر کو جان کا خطرہ ہے،من گھڑت مقدمات بھی درج کروانے کی دہمکیاں دے رہے ہیں

نوجوان اسد اللہ شاہ نے کہا کہ سعید پور ملک خاصخیلی ضلع سجاول کی رہائشی کزبانو ولد مبارک میرجت سے کراچی کی سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کی ہے اب اس کے اہلخانہ ہمیں مارنا چاہتے ہیں اور مجھ پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے اس لیے جھوٹا مقدمہ ختم کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں