کراچی: مسیحی برادری کے ممبران، منارٹی رائیٹز مارچ( ایم آر ایم) عورت مارچ کراچی(اے آر) کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا
احتجاج میں شریک مرد و خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر احسان شان مسیح کی سزا موت کے خلاف نعرے درج تھے
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نوجوان احسان شان مسیح کا واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے،شفاف جانچ کرائی جائے اور حکومت اس طرح کے واقعات کرانے والوں پر نظر رکھے
مسیحی برادری کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احسان شان مسیح کو سنائی جانے والی سزا پر نظرثانی کرے۔

