کراچی: ٹاوٴن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر چیرمین حاجی نواز علی بروہی کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالے سے ہونے والے اجلاس منعقد کیا گیا
اس موقعے پر چیرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محرم الحرام کو بڑی عقیدت سے منایا جاتا ہے کیونکہ شہدائے کربلا کی قربانیوں کو تاقیامت بھول نہیں سکتے اورمسلمانوں کے نئے سال کا آغاز بھی اسی مقدس مہینے میں ہوتا ہے اس لینے ماہ محرم ہم سب کے لینے بہت اہمیت رکھتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں موجود سولیڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو پابند کیا کے صفائی ستھرائی کے کاموں کو یقینی بنایا جائے اور ٹاؤن کے سینیٹیشن اسٹاف افسران کو ہدایت دی کہ منگھوپیر کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اردگرد اور اعتراف میں جلوسوں کی گزر گاہیں کلیئر کی جائے اور کے الیکٹرک کے افسران کو ان ایام میں لوڈشیڈنگ سے پاک رکھنے پر زور دیا
اس موقع پر موجود مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی جانب سےگزارشات پیش کی جس پر جلدہی عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر علمائے کرام نے اعتماد کا اظہار کیا
کونسل ممبران وائس چیئرمین رانا عارف میونسپل کمشنر آغا خلیق سپرنٹندنگ انجینئرحسن شیخ سمیع بروھی کونسل آفیسر قدیر احمد سینیٹیشن آفیسر لیاقت صوبہ و دیگر بھی موجود تھے۔


