پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بات کرنے پرمعافی مانگے اور گورنر سندھ مستعفی ہوں۔
کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کی
شرجیل میمن نے کہا کہ منہ توڑ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے، حلفیہ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے کبھی کسی باضابطہ ملاقات میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہی نہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہید بھٹو پر ملک تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے، متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں آدھے سے زیادہ سرکاری ملازم بیٹھتے ہیں

