وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے لیکن حکومت بات چیت کیلئے تیارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے، عمران خان کی رہائی سےکوئی خطرہ نہیں
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کیلئے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔

