سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے
ملالہ یوسفزئی نے جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں اس وقت 6 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں
ان کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ان خوفناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مسلسل بمباری کے ڈر میں رہنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر تباہ کن اثر ڈالتا ہے،پوری دنیا کو ایک ساتھ مل کر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔

