نجی یونیورسٹی کے محققین نےکراچی میں ‘زیکاوائرس’ کی موجودگی کاانکشاف کیا ہے
رپورٹس کے مطابق محققین کے مطابق 2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے 2،2 کیس سامنے آئے
زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی، یہ وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے
محققین کا کہنا ہے کہ 2021 میں ڈینگی جیسی علامات والی بیماری سےکراچی میں سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے
کراچی میں اس وقت بھی ڈینگی اور چکن گنیا اوران سے ملتی جلتی وباپھیلی ہوئی ہے
ماہرین کے مطابق کراچی میں اس سال ڈینگی سے کم ازکم 10 افرادکا انتقال ہوچکاہے۔

