کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے7 افراد انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت سندھ نے رواں برس مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے 17 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے
کراچی میں جمعرات کو ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے
ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ اسٹروک کے 98 کیسز رپورٹ کیے گئے
دوسری جانب شدید گرمی میں کے الیکٹر ک لوڈشڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

