کراچی: فرزند پاڪستان علی شیخانی نے شہر قائد کی عوام کے ضروریات، سہولیات اور مطالبات کو نظر میں رکھتے ہوئے کی الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا ہے
اپنی ایک جاری وڈیو میں فرزند پاڪستان علی شیخانی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو بجلی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین چار دنوں سے مجھے اور میری مارکیٹینگ ٹیم کو ٹیگ کیا جارہا ہے کہ آپ کے الیکٹرک کو خریدیں، اس حوالے سے ظفر عباس کو کہدیا ہے کہ وہ دیکھیں کے کس طرح کے الیکٹرک خریدا جاسکتا ہے اور کیسے ٹیندڑ ہوگا؟
فرزند پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر کے الیکٹرک شیخانی گروپ خریدتا ہے تو مجھے پیسے بنانے کی ضرورت نہیں وہ پیسے شہریوں پر ہی خرچ ہونگے
علی شیخانی کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے گھر کا بجلی کا بل بھی ایک لاکھ روپے سے زیادہ آتا ہے جو کہ ظلم ہے، میری کوشش ہوگی کے میں اپنے بھائی اور بہنوں کی مدد کرسکوں۔
فرزند پاکستان علی شیخانی کا کنہا تھا کہ ہر آئے دن میری بھائیوں کو معمولی سے فون کیلئے بھی قتل کردیا جاتا ہے، کورنگی میں میرے ایک بھائی کو فون کیلئے قتل کردیا گیا میں نے ظفر عباس سے کہا کہ آپ ان کے گھر جائیں اور ان کو جو بھی ضرورت ہو آپ پوری کریں۔
