کراچی کے مختلف علاقون میں تقریبن شام چار بجے مختلف آندھی کے ساتھ تیز بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو کہیں بوندا باندی، کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی
محکمہ موسمیات نے بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ظاہر کردیا تھا
محکم موسمیات کے مطابق حب اور کراچی کے شمالی حصے میں بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مضافات میں آندھی اور شہر کے دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی

