مچھ جیل کی بجلی بحال نہ ہوسکی،سکیورٹی خدشات

بلوچستان میں مچھ سینٹرل جیل کی بجلی دو دن گذرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی

مچھ جیل کے سپرٹنڈنٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ کر سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا۔

مچھ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مچھ جیل کی بجلی کاٹنے سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے

جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم نے مزید کہا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے حکام نے دو روز گزرنے کے باوجود جیل کی بجلی بحال نہیں کی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مچ میں گرمی کا موسم عروج پر ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ ہے۔

کیسکو حکام نے سینٹرل جیل مچھ کی بجلی دو روز قبل 3 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں