کراچی(شوبز رپورٹر) عید فیسٹول میں آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جانے والا ڈرامہ "عید جمالو جمالو” کی شائقین میں مقبولیت ‘ بین الااقوامی شہرت یافتہ فنکار رؤف لالہ پورے ڈرامے پر چھائے رہے ایک لالہ سب پر بھاری کی مثال سچ ثابت ہوئی رؤف لالہ نے بہترین پرفارمنس دے کر عید دنگل کا میلہ لوٹ لیا
معروف اداکار ولی شیخ اپنے کردار میں کامیاب رہے اور اپنی پرفارمنس پر داد وصول کی فلمسٹار حمیرا خان نےعرصے دراز کے بعد کراچی میں پرفارم کیا جس میں وہ مکمل طور کامیاب رہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص بھی لاجواب کیے
رؤف لالہ کے صاحب زادے لالہ عبداللہ نے اپنا کردار مہارت سے ادا کیا مستقبل میں وہ ایک اچھے اداکار ثابت ہونگے شکیل جونیجو کے لئے اداکاری کا کافی مارجن تھا وہ بھی کامیاب رہے
صباء شیخ اور فائزہ ملک، پنکی سحر، شبیر بھٹی، ریاض شیروانی سمیر صنم، جیند میمن، ارج شاہ، فرح شاہ اپنے اپنے کرداروں میں کامیاب رہے مجموعی طور پر رؤف لالہ کا تحریر کردہ ڈرامہ اچھا رہا پروڈیوسرز جمیل راہی اور شہزاد عالم تھے ہدایات نعمان خان کی تھیں جب کہ معاون ہدایتکار محمدعلی نقوی تھے

