اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا
حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹیشنر کا نام محکمہ داخلہ پنجاب کے 16 مئی کے لیٹر پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا کیونکہ 9مئی اور 12مئی کو ڈی جی خان میں درج مقدمات میں ان کا نام شامل ہے۔
پٹیشنرکے وکیل کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا جس کے مطابق دونوں مقدمات میں زرتاج گل کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
عدالت نے زرتاج گل کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔
