اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئیں، چارٹر آف ڈیمو کریسی پر اتفاق کریں ، میری بات کو حقارت سے نظر انداز کیا گیا، میری بات پر ایسے نعرے بلند کیے گئے جس کا ذکر اس ایوان کی توہین ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری والدہ کا انتقال ہوا تو میں جیل تھا، آج ان کے بانی پی ٹی آئی کو مشکلات ہیں،میں پھر کہتا ہوں آئیں آج بیٹھ کر بات کریں معاملات کو حل کریں
محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ سمیت ہمیں زمینوں پر لٹایا گیا، گھر سے کھانا نہیں لانے دیا گیا، ہماری دوائیاں بند کی گئیں، نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ بھی ایسی زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی
محمد شہبازشریف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس دور میں ہمارے ساتھ جو سلوک ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں، ملک کی ترقی اور اس کو آگے لے کر جانے کیلئے آئیں ملکر بیٹھیں، پاکستان کے مفاد میں معاملات طے کریں۔

