کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں شدید گرمی کی لہر کو نظر میں رکھتے ہوئے کراچی بھر میں 77 ہیٹ ویو مراکز اور کیمپس اور 41 فرسٹ ایڈ سینٹرز قائم قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ضلع جنوبی میں 11، شرقی میں 18، غربی میں 6، سینٹرل میں 12، ملیر میں 15، کورنگی میں 8 اور کیماڑی میں 7 مراکز قائم کئے گئے
سول لائینز ڈویژن اور گارڈن سب ڈویژن میں تین میں 3، صدر اور آرام باغ سب ڈویژن میں دو دو ہیٹ ویو مراکز اور کیمپس قائم کی گئی
گلشن اقبال سب ڈویژن میں 4، فیروز آباد سب ڈویژن میں 2، جمشید کوارٹرز سب ڈویژن میں 6، گلزار ہجری سب ڈویژن میں 5 مراکز قائم کئے گئے
منگھو پیر سب ڈویژن میں 4، اورنگی اور نارتھ ناظم آباد سب ڈویژنز میں دو دو، گلبرگ سب ڈویژن میں 4 مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
نیو کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد سب ڈویژنز میں دو دو مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں، ابراہیم حیدری سب ڈویژن میں 8، مراد میمن سب ڈویژن میں 3، بن قاسم اور ایئرپورٹ سب ڈویژنز میں دو مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
کورنگی اور لانڈھی سب ڈویژنز میں دو دو، شاہ فیصل سب ڈویژن میں ایک، ماڈل کالونی سب ڈویژن میں تین مراکز قائم کئے گئے
ضلع کیماڑی کے سب ڈویژنز کیماڑی اور ماڑیپور میں ایک ایک، بلدیہ سب ڈویژن میں دو اور سائیٹ سب ڈویژن میں تین مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ضلع غربی کے سب ڈویژن منگھوپیر میں چار، اورنگی ٹاؤن میں ایک، مومن آباد میں تین فرسٹ ایڈ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ ضلع ملیر کے سب ڈویژن ابراہیم حیدری میں 14، سب ڈویژن مراد میمن میں 8، شاہ مرید میں ایک، بن قاسم سب ڈویژن میں 6، گڈاپ سب ڈویژن میں 8 فرسٹ ایڈ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع کورنگی کے سب ڈویژن ماڈل کالونی میں دو فرسٹ ایڈ سینٹرز قائم کئے گئے

