آپریشن عزم استحکام میں انٹیلی جنس بیسڈ ہونگے: وزیر دفاع

لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام میں انٹیلی جنس بیسڈ ہوگا،چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہوجائیگا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بیورو کریسی اور میڈیا کی حمایت کی بھی اشد ضرورت ہوگی، اس آپریشن پر ایوان میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کی جائے گی، تینوں جماعتیں ووٹ بینک محفوظ رکھنے کیلئے اسٹینڈ لے رہے ہیں

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ردالفساد اور ضرب عضب کے بعد امن قائم ہوا تھامگر طالبان کو دوبارہ لانے اور بسانے کے بعد یہ لہر آئی ہے، دنیا میں امن ہوچکا، نیٹوکی فوجیں جاچکیں، ہم آج بھی نبرد آزما ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے آپریشن میں نقل مکانی ہوئی تھی، یہ آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ہوں گے،اس آپریشن میں بستیوں کو خالی نہیں کرایاجائے گا، چند دنوں میں آپریشن کا طریقہ کار واضح ہوجائے گا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں