مجھے بلاول یا مریم نواز کی پارٹی جوائن کرنے کا کہا گیا تھا: شاندانہ گلزار

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ ایوان قابل احترام ہے،میں ہمیشہ حق کے لئے لڑتی ہوں۔

شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو سوال پوچھا گیا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے، یہاں کے غریب عوام کیا کریں گے؟ کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کی دھجیاں اُڑا دی گئی ہیں

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اس ملک پر دو پارٹیوں کا راج رہا ہے، مالداروں کے ہسپتال لندن میں ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے، دو سال میں پاکستان سے 15 لاکھ پڑھے لکھے بچے بچیاں چلے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں