اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشت گردوں کو جہلم سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں بلال، عابد اور گل فران شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع گجرات سے ہے
دہشتگرد گوادر کے رستے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے
واضح رہے کہ 10 روز قبل ڈومیلی موڑ جہلم کے قریب اے این ایف کے 3 جوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔

