بہتر ہوتا حکومت اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی:بلاول بھٹو

کراچی میں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  نے کہا کہ  اگر بجٹ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رائے شامل کی ہوتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھتے

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی انا کیلئے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ہمیں مل کر معیشت کو بچانا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی مسائل سے ملک کو نکالنے کی کوششیں کررہی ہے، امید ہے وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے، سندھ کے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے 5 سالہ منصوبے پر کام کررہے ہیں، جو لوگ افورڈ کرسکتے ہیں انہیں رعایتی نرخ پر سولر پینلز فراہم کریں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں