عوام پربجلی بم گرادیا گیا،صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد

اسلام آباد: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر نیپرا نے صارفین کے لئے فکسڈ چارجز عائد کر دیئے۔

فکس چارجز صارفین کے بنیادی ٹیرف میں شامل کیے گئے ہیں، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ،اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200 سے ایک ہزار روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں

نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کروا ئے گئے  جن کا کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا

رپورٹس کے مطابق 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 200 روپے چارجز ادا کریں گے، 401سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے، 501 سے 600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے،601 سے 700 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 800 روپے ادا کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں