جناح ٹاؤن چیئرمین انتظامیہ پر برس پڑے

کراچی: افغانیوں نے جانوروں کی اوجھڑیاں پھاڑنا شروع کردیں،گندگی میں اضافہ

جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ افغانیوں نے مین روڈز پر کھلے عام جانوروں کی اوجھڑیاں پھاڑنا شروع کردیں ہیں جسے گندگی میں اضافہ ہورہا ہے

رضوان عبدالسمیع نے ایک وڈیو شیئر کی،میئرکراچی اور کمشنر کراچی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو پوائنٹ نوٹ کرایا گیا تھا لیکن کوئی پوچھنے والہ نہیں ہے

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے آلائشوں کا برا حال کردیا گیا ہے، کس کو کہا جائے، کوئی بھی ایک افسر فیلڈ میں موجود نہیں، سندھ سولڈمئنجمنٹ کی پہلے جیسی کارکردگی ہے کوئی بہتری نہیں آئی۔

رضوان عبدالسمیع نے کہا مرتضیٰ وہاب صاحب آپ نے تو بینر لگا کر گاڑیاں بھیج دیں مگر ایڈمنسٹریٹشن کا کام زیرو ہے، کوئی بھی کام نہیں کررہا، کمشنر کراچی بھی شاید گھر پر سورہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں