نان فائلرز کا مزید گھیرا تنگ، بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع، ہونگے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ نےکمیٹی کو بتایا کہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ  5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والےلوگ  بھی ہیں، ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں،نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس کو بھی بندکیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنےکے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں