پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔
9ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جارہا ہے جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

