وی سی شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی ہدایت پرٹھنڈے پانی اور مشروبات کی کیمپس کا انعقاد

لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی خصوصی ہدایات پر ، ڈائریکٹوریٹ آف اورک اینڈ ریسرچ کی طرف سے گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی کیمپس کا انعقاد کیا کیا گیا ، مذکورہ کیمپس کا انعقاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ، یونسیف اور میئر لاڑکانہ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا

کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفیٰ فل ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور ، ایس ایس پی روحل کھوسو ، انچارج ریسکیو افتخار احمد ، ڈی ایس پارس نے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی کیمپس کا دورہ کیا اور مشروبات اور پانی تقسیم کیا ، اس موقعے پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی بیحد شکر گزار ہوں جنہوں نے کیمپس کا دورہ کیا اور ہماری ہمت افزائی کی

انہوں نے مزید کہا کہ اور ایک یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کا حقیقی کام صرف نصاب پڑھنے کے ساتھ آگاہی دینا اور کمیونٹی کی خدمات بھی انکے فرائضِ میں شامل ہے ، اس موقعے ڈین پروفیسر پروفیسر حنیف شیخ ، ڈین یوسف شاہ ، پرنسپال چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو  ، ڈاریکٹر اورک اینڈ ریسرچ ڈاکٹر میر حسن کھوسو ، ڈائریکٹر فزیوتھراپی ڈاکٹر مکیش کمار ، پروفیسر سلیم رضا کہاوڑ  ، سیکورٹی انچارج سلطان احمد بھٹو،  سمیر احمد دل سمیت طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں