
سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے 11دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا۔آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوراں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیےگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
