جان محمد مھر کے قاتل بھی جلد گرفتار ہونگے: شرجیل انعام میمن

کراچی: سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے بھائی محمد بخش گدانی کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور اصل قاتل گرفتار کرنے کی بھی یقین دیھانی کرائی۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید نصراللہ گڈانی کے قاتل گرفتار ہوگئے ہیں تمام جلد جان محمد مہر کے قاتل بھی گرفتار ہوجائینگے۔

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کا حصہ نہیں بنیگے، ہم ہمیشہ آزاد صحافت اور صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے، ہم ہمیشہ صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں، کسی پر بھی الزام لگانا آسان ہے مگر ثابت کرنہ مشکل ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ میرے دن کے چار سے پانچھ گھنٹے منشیات کے خاتمے کے متعلق ہی گذرتے ہیں، حیدرآباد سے ایک بہت بڑا منشیات فروش جو سالوں سے منشیات بیچ رہے تھے آج اسے گرفتار کیا گیا ہے اور کراچی میں بھی ایک منشیات فروش مارا گیا ہے جس کا تعلق تحریک طالبان سے تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات تیزی سے پھل رہا ہے، ہمیں کام کرنا ہوگا، والدین کو بھی اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں