پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا

وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟حکومت نےبجٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا

سید خورشید شاہک کا کہنا ہے کہ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے؟

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں

سید خورشید کا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں