
لاہور: سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہمجھے جیل میں ڈال کر اے سی نکلوانے کا کہا گیا لیکن میں انتقام والانہیں اور میرا دھیان اس طرف نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، شکوہ اب کیا ہوگا، جنگلا بس کہنے والے اربوں روپے کھا کر غائب ہوگئے، پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیا وجہ تھی کہ پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا، ایٹمی بٹن دبانے اور 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے وزیراعظم کو یہ صلہ دیا گیا۔قوم کو بھی موازنہ کرنا چاہیے کہ کون کیا کرکے گیا ہے، حق کو حق اور سچ کو سچ کہناہوگا،پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کردیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ شہباز شریف بہت محنت خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں،مہنگائی کم اور اسٹاک مارکیٹ بے مثال طور پر اوپر جارہی ہے، مریم نواز کو بھی شاباش،اللہ آپ کا ہاتھ پکڑ رہا ہے، خلوص نیت سے کام کریں گے تو اللہ محنت رائیگاں نہیں جانے دے گا،نواز شریف نے کہا کہ میں نے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا
