
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کاسولرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ان فیصلوں سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سولربجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
