لاڑکانہ:شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف اورک اینڈ ریسرچ کی طرف سے گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی کیمپس کا انعقاد کیا کیا گیا ، مذکورہ کیمپس کا انعقاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ، یونسیف اور میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا
ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی کیمپس کا افتتاح وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے ربن کاٹ کر کیا
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یے دیکھ بیحد مسرت ہوئی ہے کہ ہماری طلباء و طالبات عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں ، اور ایک یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کا حقیقی کام صرف نصاب پڑھنا نہیں بلکہ عام آگاہی دینا اور کمیونٹی کی خدمات بھی انکے فرائضِ میں شامل ہے
اس موقعے پر میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر ، ڈاریکٹر اورک اینڈ ریسرچ ڈاکٹر میر حسن کھوسو ، رجسٹرار پروفیسر صفدر شیخ ، پروفیسر سعید احمد شیخ، پرنسپال نرسنگ ڈاکٹر غلام عباس پنہور ، ڈائریکٹر فزیوتھراپی ڈاکٹر مکیش کمار ، ڈاریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر فہد جبران ، سیکورٹی انچارج سلطان احمد بھٹو، راشد جاوید ابڑو، سمیر احمد دل سمیت طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی
